بھارت میں بچوں سے بیگار لیے جانے کے خلاف کارروائی ، 200بچوں کو آزاد کرالیا گیا

منگل 17 جنوری 2017 23:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) بھارت میں بچوں سے بیگار لیے جانے کے خلاف کارروائی کے دوران 200بچوں کو آزاد کرالیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے شہر حیدرآباد میں کانچ کی چٴْوڑیاں بنانے والی فیکٹریوں سے گزشتہ ایک ہفتے کے اندر اندر تقریباً 200 بچوں کو آزاد کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ8سے لے کر14 سال تک کی عمر کے ان بچوں کا تعلق شمالی بھارت کی غریب ریاستوں بہار، آسام اور مغربی بنگال سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی گمشدگی اور جبری مشقت کے خلاف ’آپریشن سمائل‘ کے نام سے تحریک اس مہینے کے آخر تک جاری رہے گی۔ رواں مہینے کے آغاز پر بھی تقریباً 200 بچے حیدرآباد سے 40کلومیٹر دور اینٹوں کے ایک بھٹے سے آزاد کروائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :