توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو نوٹس جاری

منگل 17 جنوری 2017 23:39

․ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو فروری تک جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار روبینہ آصف نے درخواست میں موقف اختیار اپنایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈیفنس فیزVمیں 30 سال کی لیز پر پلازہ دینے کا معاہدہ کیا لیکن ابھی تک پلازہ میرے نام ٹرانسفر نہیں کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیااور فاضل عدالت نے درخواست پر چیئرمین متروکہ موقف املاک بورڈ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دیا ۔عدالتی حکم کے باوجود تاحال درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ فاضل عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو فروری تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :