پنجاب میں ہسپتالوں کی بہت بری صورتحال ہے ، ہم نے ہمیشہ عوام کو اپنی طاقت سمجھا ہے ، اصلی سیاستدان ہے جو عوام سے رابطے میں رہے ،سیاست کرنے کیلئے آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں آنا ضروری ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 17 جنوری 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی بہت بری صورتحال ہے ، ہم نے ہمیشہ عوام کو اپنی طاقت سمجھا ہے ، اصلی سیاستدان ہے جو عوام سے رابطے میں رہے ،سیاست کرنے کیلئے آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں آنا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ہوسکتے ہیں ،ہم نے ہمیشہ عوام کو اپنی طاقت سمجھا ہے ،سیاستدان ہمیشہ عوام سے رابطہ کرتے ہیں ۔

خورشیدشاہ نے کہا کہ ہماری عوامی رابطہ مہم حکومت پر دبائو ڈالنے کی تحریک ہے ،سیاست کرنے کیلئے آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں رہنا ضروری ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں رہ کر مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی بہت بری صورتحال ہے ،شہباز شریف کو لاہور کے علاوہ بھی کسی دوسرے شہر میں توجہ دینی چاہیے ۔