انجمن تعلیم اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام چلنے والے جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد

منگل 17 جنوری 2017 23:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) انجمن تعلیم اسلامی حیدرآباد کے زیر اہتمام چلنے والے جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچویں کلاس سے دسویں کلاس کے طلبہ و طالبات کے ہاتھوں بنائے گئے مختلف سائنسی ماڈلز اور پرجیکٹ رکھے گئے تھے ،نمائش کا افتتاح ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے ربن کاٹ کرکیا اور بعد میں نمائش میں رکھے گئے سائنسی ماڈلز دیکھے اور طلبہ و طالبات کی تعریف کی جبکہ طلباء نے بھی اپنے بنائے گئے ماڈلز کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ،اس موقع پر انجمن تعلیم اسلامی کے صد ر پروفیسر عبدالہادی تھیبو، جنرل سیکریٹری اصغر علی خان یوسفزئی ،اساتذہ ،شہر کے معززین ،سماجی رہنمائوں،صحافیوں اور اسکول کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ، پروفیسر مسرور احمد زئی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ ہماری ملک کے ہونہار طالبعلم صلاحیت میں کسی بھی قوم سے پیچھے نہیں ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارا جائے جس میں والدین اور اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سائنس نے انسانی زندگی میں ایک انقلاب پیدا کر دیا ہے اور سائنس میں سب سے پہلے وجود میں آنے والی چیز پہیہ ہے جو کہ ہمیں ہر جگہ نظر آئے گا اور دنیا میں جہاں بھی ترقی ہوئی ہے وہ ویہل کی بدولت ہی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ سائنس کی ولادت مشرق سے ہوئی لیکن ہم نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد یہ سائنس مغرب میں گئی جہاں وہ ترقی کر گئی ، طلبہ و طالبات کے پروجیکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بنائے گئے ماڈلز و پروجیکٹس میں شہری و دیہی زندگی کی عکاسی بھی کی ہے ،دیہات ہمیں زراعت اور شہر ہمیں صنعتیں دیتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بچوں کے بنائے گئے ماڈلز دیکھ کریہ اندازہ بخوبی لگا یا جاسکتا ہے کہ یہ ہونہار طالبعلم آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات سے مجھے دلی ہمدردی ہے اور جب بھی اسکول میں کوئی پروگرام ہو تا ہے تو میں مصروفیات میں سے وقت نکال کر حاضر ہوتا ہوں،آخر میں انجمن تعلیم اسلامی کے جنرل سیکریٹری اصغر علی خان یوسفزئی نے نمائش میں آنے والے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :