انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)

منگل 17 جنوری 2017 23:34

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کے قومی فریضہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نوازش گورایہ،اتھارٹی کے دیگر افسران،اسسٹنٹ کمشنرز،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر،پختون آبادیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔صدر اجلاس نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے اہداف کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو تلاش کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی پولیو مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت مختلف علاقوں کا اچانک دورہ بھی کریں گے لہٰذا غیرذمہ داری سے گریز کیا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے ایریا انچارجز سے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کریں اور حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کی جائیں۔اس موقع پرمہم پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :