نظام تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامعات میں تحقیقی شعبوں کو ترقی دینا لازم ہے، ڈاکٹر فرحت سلیمی

منگل 17 جنوری 2017 23:33

سیالکوٹ ۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وائس چانسلر گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ نظام تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامعات میں تحقیقی شعبوں کو ترقی دینا لازم ہے، بالخصوص اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کیلئے سی پی ڈی کورسز کا اجراء ناگزیر ہوچکا ہے‘ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جامعات میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا قابل تحسین اقدام ہے اور اس سلسلہ کو جاری رہنا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’ انگلش برائے تعلیمی مقاصد‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ہفت روزہ کانٹینونگ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نائلہ ارشد، ریسورس پرسن ایچ ای سی اسلام آباد سامعہ طفیل اورڈاکٹرزریں فاطمہ بھی موجود تھیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریسورس پرسن ایچ ای سی اسلام آباد سامعہ طفیل نے کہا کہ سی پی ڈی کورسز کے اجراء کا مقصد ہی اساتذہ کو تحقیق کے میدان میں طبع آزمائی کی جانب مائل کرنا ہے اور ان کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے ۔

چیئرپرسن انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نائلہ ارشدنے کورس کے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اساتذہ کورس پر پوری توجہ دیں گے جس سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :