کوئٹہ : بولان میں کارموٹرکو حادثہ دو افرا د زخمی

منگل 17 جنوری 2017 23:33

کوئٹہ۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کوئٹہ سے سبی جاتے ہوئے بولان میں کارموٹرپھسل کر پہاڑ سے ٹکرا نے کے سبب دو افرا د زخمی ہو گئے، انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز بولان کے علاقے میں کارموٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار علی محمد ولد محمد وفااور قاضی محمد ایوب ولد عبدالستار زخمی ہو گئے، جنہیں ابتدائی طورپر مچھ میں طبی امداد دی گئی۔ بعدازاں زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :