پنجاب میں سردی کی لہر بڑھنے کے بعد والدین کی جانب سے بچوں کو پھر سے موسم سرما کی تعطیلات دینے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی منگل 17 جنوری 2017 22:38

پنجاب میں سردی کی لہر بڑھنے کے بعد والدین کی جانب سے بچوں کو پھر سے موسم ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) پنجاب میں سردی کی لہر بڑھنے کے بعد والدین کی جانب سے بچوں کو پھر سے موسم سرما کی تعطیلات دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس پاکستان بھر میں موسم سرما کا آغاز قدرے دیر سے ہوا ہے۔ تاہم موسم سرما کے تاخیری آغاز کے باوجود تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات مقررہ وقت پر ہی دی گئیں۔

(جاری ہے)

اب ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ سردی میں اضافے کے باعث والدین کی جانب سے اپنے بچوں کی صحت کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ والدین کی جانب سے بچوں کو پھر سے موسم سرما کی تعطیلات دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ماہرین کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ چونکہ اب پاکستان میں موسم سرما ک وقت تبدیل ہو رہا ہے لہذا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا وقت بھی بدلا جائے۔

متعلقہ عنوان :