کوئٹہ، حکمرانو ںنے بیروزگاری کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیںکی ہے ، عثمان کاکڑ

حکمران ووٹ حاصل کرنے کے لئے پروجیکٹ دیتے ہیں ، روزگارنہیں دے سکتے،رہنما پشتونخوا ملی عوامی

منگل 17 جنوری 2017 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ بیروز گاری ایک ناسور ہے گزشتہ ادوار سے لے کر آج تک حکمرانو ںنے بیروزگاری کی روک تھام کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیںکی ہے ہماری صوبے کی80 فیصد سے زیادہ بجٹ غیر ترقیاتی ہے ترقیاتی حوالے سے بجٹ بہت کم ہے بجٹ میں اس شعبے کو یہ لوگ نظرانداز کر تے ہیں جوکہ پیداواری کو تیزی دیتے ہیں ہر جگہ حکمران پروجیکٹ دیتے ہیں جس کی ذریعے وہ صرف ووٹ حاصل کر سکتے ہیں کسی کو روزگار، روٹی یا گھر نہیں دے سکتے گزشتہ ادوار اور موجودہ دور میں بھی صرف ووٹ حاصل کر نے کے لئے ہماری ساری اکنامی گردش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سی80 فیصد زراعت تباہ ہو چکی ہے صنعتیں تو ہے ہی نہیں معدنیات کے خزانے میں محکمہ مائننگ کے لئے کوئی کام نہیں ہوا ہے طورخم اور چمن بارڈر کے راستے سے لوگ چھوٹے پیمانے پر تجارت کر تے ہیں ایف سی نے ہمارے تاجر پیشہ لو گوں کو اتنا تنگ کیا ہوا ہے کہ وہ کاروبار سے بیزار ہو چکے ہیں حکومت فاٹا اور بلوچستان کے لو گوں کو سرکاری ملازمیتیں ان کے کوٹے کے مطابق نہیں دیتی چالیس سال میں مرکز ہمارے صوبوں کا اتنا قرض دار ہے کہ وہ ہمارا قرضہ دیدیں تو انشاء اللہ کوئی بھی تعلیم یافتہ نوجوان بیروگار نہیں رہے گا موجودہ حکومت بھی ہمارے صوبے اور فاٹا کے کوٹے پر صحیح عملدرآمد نہیں نہیں کروا رہی ہے جعلی ڈومیسائل پر ہمارے سینکڑوں ہزاروں نوکریاں دوسرے لوگ لے گئے

متعلقہ عنوان :