خیبرپختونخواکی تقریباً400ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس پیداوارہے ،موسم سرمامیںمذکورہ تمام حجم فراہم کیاجاتاہے،جنرل منیجر ایس این جی پی ایل

منگل 17 جنوری 2017 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) جنرل منیجر ایس این جی پی ایل خیبرپختونخواارباب ثاقب نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکی تقریباً400ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ (MMCF)گیس پیداوارہے اورموسم سرمامیںمذکورہ تمام حجم فراہم کیاجاتاہے جس سے صوبے میںتقریباً6لاکھ 75ہزار گھریلوصارفین، 6ہزار400کمرشل صارفین،3ہزارسپیشل گھریلوصارفین جبکہ780صنعتی صارفین مستفیدہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سوئی گیس تقسیم کے اصولوںمیںلوڈشیڈنگ کاکوئی تصورہی نہیں ہے،صوبے میںتمام صنعتی صارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے جو معیشت کے استحکام میںکلیدی کرداراداکررہی ہے،گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے خبروںمیںکوئی صداقت نہیںہے یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بارش اورشدید سردی کے باعث گیس کے استعمال میںاضافہ ہواہے جس کے باعث گیس دبائوکم ہواہے تاہم کسی بھی شکایت کے فی الفورازالے کیلئے ہماری ٹیم ہمہ وقت ڈیوٹی پرمامورہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے SNGPLکے صوبائی ہیڈکوارٹرحیات آبادمیںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈمن آفیسرآصف اللہ اورPSOبرائے جی ایم شاہ فیصل بھی موجودتھے۔جنرل منیجرارباب ثاقب نے کہاکہ بجلی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے غیرموثرجنرنیٹرکااستعمال،پائپ لائن کے نزدیک غیرمعیاری روم ہیٹرز،بعض صارفین کی طرف سے کمپریسرکااستعمال اورزیادہ ترغیرمعیاری گیس چولھا جسے مرمت نہیںکیاجاتااورگیس لیکج کی وجہ سے کم پریشرواقع ہوجاتاہے۔

انہوںنے کہاکہ گیس پائپ لائن کیساتھ کمپریسرلگانانہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے،SNGPLحکومت پاکستان کے سماجی واقتصادی اصلاحات ایجنڈاکی تعاون سے خیبرپختونخواکے دورافتادہ علاقوںجیسے دیر،ڈی آئی خان اوربنوںمیںبھی گیس پائپ لائن بچانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی ہدایات کے مطابق تین سالوںمیںہم نے تقریباًایک ہزارکلومیٹر پائپ لائن بچھائی ہے تاہم صارفین کے بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے کئی منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جاری ہے، SNGPLکا پشاورریجن میں خسارہ19.4فیصدسے کم ہوکر14.6تک آگیاہے جوہمارے عزم اورکامیابی کی عکاسی کرتا ہے اوراس عزم کی بدولت اوگرانے سالانہ سوئی گیس کنکشن کوٹہ30ہزارسے بڑھاکر62ہزارکردیاگیا۔

انہوںنے کہاکہ سوئی گیس افزائش کی کئی منصوبوںکاآغازہونیوالاہے جن میںڈھائی ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مردان سے سوات ٹرانزمشن لائن ہے جس پرآئندہ ماہ عملی کام کاآغازکردیاجائیگاجس سے راستے کے تمام گائوںمستفیدہوںگے،درہ آدم خیل سے پشاور تک پشاوردوئم بھی ٹرانزمشن لائن کی بھی منظوری دی گئی ہے جس سے ریگی ماڈل ٹائون اورپشاورکے مضافات میںگیس فراہم کی جائیگی جبکہ ترناب سے پیرزکوڑی پل تک آپریشنل فیزلائن بھی زیرغورہے جس کی تکمیل سے ورسک روڈ،چارسدہ روڈاورفقیرآبادکے صارفین مستفید ہوںگے۔

جنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب نے کہاکہ سوئی گیس کم دبائومسئلہ حل کرنے اورصارفین کوبلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے سوئی گیس حکام نے سولرواٹرہیٹر(SWH)کا اجراء کیاہے جس کی قیمت37ہزار220روپے ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس بل کے ذریعے ماہانہ 1551روپے کی24اقساط میںمذکورہ رقم مکمل کریگی اوردس دن کے اندرسولرواٹرہیٹرفراہم کیاجائیگا،گیزرٹائمرڈیوائس(GTD)بھی SNGPLنے متعارف کرایاہے جس کی قیمت4ہزار662روپے ہے جسکی بل کے ذریعے ماہانہ کٹوتی 338روپے ہے اورموبائل اپلی کیشن کی وساطت سے گیزرآن یاآف کیاجاسکے گا علاوہ ازیںکانیکل بیفلز بھی محکمہ سوئی گیس کی تعاون سے صارفین حاصل کرسکتے ہیںجودیرتک پانی کوگرم رکھتاہے اورگیس کااستعمال کم ہوتاہے جس کی قیمت400روپے اورماہانہ200بل کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :