فیصل آباد کو شہر کی یونین کونسل نمبر 3کو شہر کی مثالی یونین کونسل ہونے کااعزاز حاصل

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ اور یونین کونسل کے رہائشی اقبال حسین قریشی کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں

منگل 17 جنوری 2017 23:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) فیصل آباد کو شہر کی یونین کونسل نمبر 3کو شہر کی مثالی یونین کونسل ہونے کااعزاز حاصل ہے یہاں پر تمام کے تمام 30ہزارپڑھے لکھے اور باشعور لوگ رہتے ہیں کیونکہ اس یونین کونسل آبادی صرف اورصرف زرعی یونیوسٹی کے سٹاف اور ملازمین پر مشتمل ہے،یونیورسٹی انتظامیہ اور یونین کونسل کے رہائشی اقبال حسین قریشی کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں اور توقع رکھتے ہیںکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے کونسل کی کی نوجوان قیادت کو ان کی مشاورت اور سرپرستی اسی طرح حاصل رہے گی ۔

یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے یونین کونسل نمبر3کے گوبندپورہ روڈ پر ورکنگ ویمن ہاسٹل کے پہلو میں نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ 30ہزارپڑھے لکھے اور باشعور لوگوں پر مشتمل یونین کونسل تمام حوالوں سے شہر کی مثالی یونین کونسل قرار پانے کی پوری طرح مستحق ہے کہ یہاں سابق ناظم اقبال حسین قریشی کی رہنمائی اور نئے منتخب چیئرمین اظہر اقبال قریشی کی قیادت میں لوگوں کے مسائل ایک لمحہ کی تاخیر کئے بغیر فوری حل کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔ اس موقع پر سابق ناظم اقبال حسین قریشی نے کونسل کیلئے نئے دفتر کی فراہمی پر یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دروازے علاقہ کے لوگوں کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں اور ان کے جائز کاموں کیلئے وہ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر چیئرمین مصالحتی کونسل کی حیثیت سے انہوں نے طلاق اور علیحدگی کے درجنوں مسائل کو اپنی بصیرت اور مخلصانہ کوششوں سے حل کروایااور وہ اس نوعیت کے 65فیصد کیسوں میں فریقین کی صلح کروانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے سسٹم میں ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ یونین کونسل کے اُمور کو اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے نئے چیئرمین اظہر اقبال قریشی ‘ وائس چیئرمین چوہدری محمد شبیر اور کونسلرز پر زور دیا کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے اور باہمی مشاورت سے مسائل کاحل نکالا جائے۔

نومنتخب چیئرمین اظہر اقبال قریشی ایڈوکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون اور ٹیم کی مشاورت سے وہ اپنے اہداف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے علاقہ کیلئے متعدد ترقیاتی سکیمیں جمع کروا رکھی ہیں اور فنڈ ز کے اجراء سے ان پر فوری کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یونین کونسل میں اپنے پیاروں کی پیدائش‘ اموات یا نکاح ناموں کا ریکارڈ حاصل کرنے یا معلومات درج کروانے کیلئے آنے والوں کی بات کو پوری توجہ سے سنا جاتا ہے اور ان کی جائز ضروریات کیلئے فوری طور پر کام شروع کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سابق ناظم اقبال حسین قریشی اور ان کی ٹیم کے معیار میں پوری صلاحیتوں اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔تقریب میں یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران ‘ وائس چیئرمین چوہدری محمد شبیراور نومنتخب کونسلرز اور علاقہ کی سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :