ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

زیادہ ترممالک معاشی ترقی کے اہداف بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں ،ْرپورٹ

منگل 17 جنوری 2017 23:10

ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے معاشی ترقی کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے 79 ترقی پزیر ملکوں کی معیشتوں کی درجہ بندی کی گئی ،ْ یہ درجہ بندی حکومتوں کی جانب سے معاشی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور معاشرے کے مختلف طبقات میں عدم توازن میں فرق کی بنیاد پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ ترممالک معاشی ترقی کے اہداف بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔فہرست میں یورپی ملک لتھوینیا سب سے اوپر ہے، 15 ویں نمبر پر چین اور نیپال کا نمبر 27 واں ہے۔ فہرست میں بنگلادیش 36 ویں، 52 ویں اوربھارت 60 ویں نمبر پر آیا ،ْبھارت کی معاشی کارکردگی پاکستان اور چین سے بھی خراب بتائی گئی ہے۔ٹاپ ٹین ممالک میں پولینڈ چوتھے، رومانیہ پانچویں، یوروگوائے چھٹے، لیٹویا ساتویں، پانامہ 8 ویں کوسٹا ریکا 9 ویں اور چلی 10 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :