کوہاٹ آڈہ ٹرانسپورٹرزکی 25جنوری کو پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

منگل 17 جنوری 2017 23:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کوہاٹ روڈفلائنگ کوچ آڈہ کے ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پرمٹوںکی تجدید پرعائد پابندی کے خلاف 25جنوری کو پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔ منگل کو وخو پل کوہاٹ روڈ بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پرمٹوں کی تجدید پر خودساختہ پابندی ہٹاکر پبلک ٹرانسپورٹ کو پرمٹ جاری کئے جائیں ۔

اس موقع پراخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ بس اسٹینڈ ٹرانسپورٹرزکے صدر حاجی غلام رسول ،سجاد خان،رحمت خان،اورحاجی محمدہلال بنگش نے کہا کہ پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک طرف پرمٹوں کی تجدید پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود پشاورٹریفک پولیس آئے روز گاڑیوں کو پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ کررہے ہیں جوکہ ٹرانسپورٹرزکے نارواظلم ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی اے حکام نے ٹرانسپورٹرزکو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ نئی پالیسی آنے تک ٹریفک پولیس کوٹرانسپورٹرزکو تنگ نہیں کریگی ۔ٹرانسپورٹرز نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر 25جنوری کو پہیہ جام ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے ۔یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے -‘‘نیاپاکستان ‘‘بنانے اور آلودگی کم کرنے کے سلسلے میں پرانے ماڈل کے گاڑیوں کو پرمٹ کی اجراء پر گزشتہ ساڑھے تین سال سے پابند ی عائد کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :