وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام انتہائی کم وسیلہ طبقات کو علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے شاندار اقدام ہی:شہباز شریف پنجاب میں اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا،پروگرام کیلئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی پنجاب کے تمام اضلاع میں اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے جلد حتمی پلان تیار کر کے پیش کیا جائی:وزیر اعلی کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے تمام اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا -وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام انتہائی کم وسیلہ طبقات کو علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے شاندار اقدام ہے اورپنجاب میں اس پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا- انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے انتہائی کم وسیلہ طبقات کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں مل رہی ہیں - اس لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے جلد حتمی پلان تیار کر کے پیش کیا جائی- انہوںنے کہا کہ اس پروگرام کے ثمرات حقیقی معنوں میں ان خاندانوں تک پہنچنے چاہیئں جو وسائل نہیں رکھتی-پنجاب حکومت وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی-سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن نے وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،خواجہ سلمان رفیق،مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-