لاہور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا

مریضہ علاج کے لئے فٹ پاتھ پر مسیحائی کا انتظار کرتی رہی، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو ہوش آگیا

منگل 17 جنوری 2017 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت کے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ مریضہ علاج کے لئے فٹ پاتھ پر مسیحائی کا انتظار کرتی رہی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو ہوش آگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ابھی جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر دم توڑنے والی زہرہ بی بی کی یادیں ختم نہیں ہوئیں کہ مسیحائی کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور خاتون کو علاج فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

جی ہاں یہ واقعہ بھی لاہور کے ہی ایک بڑے ہسپتال میں ہوا ایف سی کالج سے ملحقہ کچی آبادی کی رہائشی ایک خاتون شمیم طارق علاج کی غرض سے سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ گئی جہاں ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کردیا جس پر مریضہ سروسز ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر بے یارومددگار پڑی رہی جیسے ہی میڈیا پر خبر نشر ہوئی انتظامیہ کو ہوش آگیا اور مریضہ کو ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :