بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،جان محمد بلوچ

منگل 17 جنوری 2017 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہاہے کہ پولیو کے مرض کے خاتمے کو یقینی بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے ، اپنے علاقے ، شہر اور وطن کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے ہر فرداپنا حق ادا کرے ، 2014 میں سندھ سے 30پولیو کیس سامنے آئے تھے لیکن 2016 میں 08 پولیو کیس سامنے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے کہ پولیو کے بڑھتے کیسز اب کافی حد تک کنڑول میں ہیں ، پاکستان ، افغانستان اور نائجیریا پولیو جیسے مہلک بیماری کے شکنجے میں ہیں جن کو پولیو فری کرنے کیلئے والدین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اگر والدین یاسرپرست اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس اور پولیو کے قطرے پلائیں تو اس سے نہ صرف بچے بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ عمر کے ہر حصے میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے،عوام سے گزارش ہے گھر آنے والی پولیو ٹیم سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے ضرور پلائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقل محفوظ بنا سکیں، ہمارے بچوں کی صحت ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے علاماء کرام اور ذرائع ابلاغ بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںمیونسپل کمشنر عمران ا سلم اور ایم ایس ڈاکٹر سعادت احمد میمن کے ہمراہ یو سی تین ساسی ہسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر طاہر ملک، ڈاکٹر صدیق سومرواور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے موقع پر موجودایم ایس ، ڈاکٹرز ،پولیو ورکرزاور تمام متعلقہ ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، یو سی کی سطح پر ہر پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام اقدامات برئوے کار لائے جائیں،چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر کے اطراف کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور نظر رکھیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہے پائے۔

متعلقہ عنوان :