جنوری کو کراچی کی ہر ماں،بہن،بیٹی تبت سینٹر اکر پاکستان کے استحکام کی جدوجہد میں میرا ساتھ دیں گی، مصطفی کمال

منگل 17 جنوری 2017 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ پاکستان کی تر قی اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک اس میں خواتین کا کردار شامل نہیں ہوگا،پاکستان کی نصفہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے جو بے پناہ صلاحیت سے مالا مال ہیں ہر شعبہ زندگی میں کارہانمایہ سرانجام دے رہی ہیں آج پاکستان کی خواتین فائٹر جیٹ جہاز اڑا نے سے لیکر بڑے فعال کاروبار کو کامیابی سے چلا رہی ہی ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی شمیولیت اختیار کر نے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا․انہو ن نے کہا کہ ہر دور میں قوموں کی تاریخ میں خواتین نے اس مقصد کے حصول کے لیُ تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے پاکستان بنانے سے لیکر آج تک خواتین کا کردار مثالی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست،صحافت،بزنس،تعلیم،سمیت ہر شعبے میں پاکستان کی خواتین دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں میں اور میری پارٹی پاکستان کی خواتین کو نا صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلکہ ان پہ فخر کرتی ہے ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہم خواتین کا احترام نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آئیں کیونک پاکستان ایک عظیم ملک اور ایک عظیم قوم اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک اس میں پاکستان کی خواتین کا کردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانے میں خواتین کے کردار لائق تحسین ومبارک باد کا مستحق ہے میں امید رکھتا ہوں 29 جنوری کے جلسے کی کامیای کے لیُن ماضی سے ذیادہ محنت کریں گی۔ 29 جنوری کو کراچی کی ہر ماں،بہن،بیٹی تبت سینٹر اکر پاکستان کے استحکام کی جدوجہد میں میرا ساتھ دیں گی۔ انہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔