کوئٹہ: شکار کیلئے جانیوالے 24افراد تاحال ریسکیو نہ ہوسکے

متاثرہ افراد نے پاک فوج ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کردی

منگل 17 جنوری 2017 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی فراخی میں شکار کے لئے جانیوالی24 افرادتا حال پھنسے ہوئے ہیں متاثرہ افراد نے پاک فوج ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے متاثرہ افراد کے لواحقین نے’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ توبہ اچکزئی کے علاقے فراخی ایلڑ میں شکار کے لئی24 افراد گئے تھے شدید برفباری کے باعث وہاں پھنس گئے 3 دن گزرنے کے باوجود گھروں کو واپس نہیں آئے ہیں متاثرہ افراد کے لواحقین نے پاک فوج ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کر تو کا راستہ بند ہو نے سے پھنسے افراد اپنی گھروں کونہیں آسکتے اس لئے راستے کو کلیئر کر کے پھنسے افراد کو باحفاظت نکالا جائے شدید برف باری کے باعث متاثرہ افراد کو خوراک بھی میسر نہیں ہے اس لئے وہاں پر خوراک کا بندوبست بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :