ْوفاقی پولیس کے سی آئی اے ونگ کی کارروائی،چوری شدہ مال اور ہیروں کے زیورات برآمدکر لئے

منگل 17 جنوری 2017 22:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی پولیس کے سی آئی اے ونگ نے،چوری کے دو مقدمات کا سراغ لگا کر چوری شدہ مال 33لاکھ مالیت کے ریال اور ہیروں کے زیورات برآمدکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر435 مورخہ 14-12-16بجرم380/34 ت پ تھانہ کوہساردرج رجسٹر ہوا جس میں مدعی شہزادسادان ساکن مکان نمبر29/3Dسٹریٹ 44 سیکٹر F-6/1 اسلام آبادنے بتایا کہ وہ جناح سپر مارکیٹ سے اپنے گھر آیا گاڑی باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا۔

ملزمان جو کہ اس کاپیچھا کر رہے تھے نے اسکی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں سے بریف کیس چوری کر لیا جس میں عمانی ریال، طلائی زیورات چیک بک، قومی شناختی کارڈ و دیگر چیزیں موجود تھیں اور مقدمہ نمبر509مورخہ19-09-15بجرم381ت پ تھانہ مارگلہ جس میں مدعی محمد اورنگزیب خان ہوتی ولد عبدالغفور خان ہوتی ساکن مکان نمبر15 گلی نمبر25سیکٹرF-8/2اسلام آباد نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کے گھر دو نوکرانیاں کام کرنے آئیں اور دوران صفائی گھر سے طلائی زیورات ڈائمنڈ لگے ہوئے چوری کر کے غائب ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں مقدمات کی تفتیش ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون معہ ٹیم ایس آئی محمد تحسین ، اے ایس آئی ظفر اقبال معہ کنسٹیبلان صابر علی، محمد جہانگیر ،سمیع اللہ اور اے ایس آئی رانا تسنیم احمد معہ سکارڈ کے سپرد کی جنہوں نے تکنیکی بنیادو ں پر دونوں مقدمات کو ٹریس کر کے 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں مال مسروقہ ( عمانی ریال مالیتی33لاکھ روپی) اور( طلائی زیورات جن پر ڈائمنڈ لگے ہوئے مالیتی 19لاکھ ) شناختی کارڈ، چیک بک ،مال مسروقہ بازیافتہ کل مالیتی تقریباً52لاکھ روپے برآمد کر لیا جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی رینٹ کی کرولا XLIکار حسب ضابطہ قبضہ پولیس میں لی ۔

اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ میں مال مسروقہ طلائی زیورات ڈائمنڈ لگے ہوئے ، نقدی6 لاکھ ،کل مالیتی تقریباً75لاکھ روپی برآمد کر لیا ۔مجاز عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی سی آئی اے نے برآمد شدہ مال ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔ایس ایس پی (آپریشنز)اسلام آباد ساجد کیانی نے سی آئی اے پولیس ٹیم کو ان کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور ان کے لئے نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ mrm/mhn/msc2056

متعلقہ عنوان :