خاران میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ،آفتزدہ زدہ قرار دیا جائے ،میر عبدالکریم نوشیروانی

خاران میں لوگوں کے رہائشی مکانات ،چار دیواری سامان سیلاب کی نذر ہو گئے ، حکومت میگاء پیکج کا اعلان کریں ، رکن صوبائی اسمبلی

منگل 17 جنوری 2017 22:53

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات کو مدنظر رکھ کر خاران کو فوری طور آفت زدہ قرار دیا جائے اور حکومت خاران کیلئے میگاء پیکج کا اعلان کریں کیونکہ خاران میں لوگوں کے رہائشی مکانات ،چار دیواری،زرعی ٹوپ ویلز ،جرنیٹرز ،مالمویشی اور کھڑی فصلات سمیت مختلف علاقوںمیں سٹرکیں ،زمینداری اور حفاظتی بندات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں انہوںنے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے ،چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میری درخواست پر صوبائی حکومت میں پی ڈی ایم اے کے توسط سے خاران کیلئے راشن ،کمبل،خمیں ٹینٹ اور دیگر سامان خاران پہنچا دیئے ہیں جو ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس مینگل،میر جمال نوشیروانی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین کی قیادت میں خاران شہر کھلان اور یوسی ٹوہ ملک اور توطازئی کے متاثرہ علاقوں میںمتاثرین میں تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خاران میں کافی نقصانات اور متاثرین کی تعداد کافی زیادہ ہے مذکورہ امدادی سامان ناکافی ہیں مزید امدادی سامان کی اشد ضرورت ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں بڑی تعداد میں بلیک ٹاپ سٹرکیں ،زمینداری اور حفاظتی بندات ،سیلابی ریلوں کے نذر ہوگئے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خاران میں سٹرکوں، زمینداری و حفاظتی بندات سمیت کھلان اور دیگر ندی نالوں میں پل تعمیر کرنے کے ساتھ متاثرین کی مکانات ،زرعی ٹوپویلز،مال موشیوں اور فصلات کے نقصانات کو مد نظر رکھ کر متاثرین کی مکمل بعالی کیلئے خاران کیلئے ایک میگاء خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور خاران کو فوری آفت زدہ قرار دیا جائے ۔