محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر سردار خان کوسینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کی تقرری کردی

منگل 17 جنوری 2017 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر سردار خان کوسینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک کی تقرری کردی ہے،جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی سفارشات پر مجازاتھارٹی ( وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ) نے ڈاکٹر سردار خان ولد باچا خان ( جو اس وقت سینئر رجسٹرار خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں) کی تقرری بحیثیت سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک ( بی ایس۔

18) فوری اور باقاعدہ طور پر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی تنخواہ ان کی دستاویزات کی تصدیق کی شرط پر جاری کی جائے گی۔ جعلی کاغذات یا جعلی اسناد کی صورت میں اس اعلامیے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی اور نہ ہی اس اعلامیے کو کسی عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکے گا اس کے علاوہ مذکورہ افسر ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جس میں مزید ایک سال کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔مذکورہ اعلامیے کے بعد ڈاکٹر سردار خان ولد باچا خان کو شیخ خلیفہ بن زیاد ماڈل ہسپتال سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں بحیثیت سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک(بی ایس۔18) تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :