لاہور ہائیکورٹ ، نجی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف موثر قانون سازی کیلئے درخواست پروفاق اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری، جواب طلب

منگل 17 جنوری 2017 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شیراز ذکائ نے موقف اخیار کیا کہ نجی ہاوسنگ سکیموں سے پلاٹوں کی خریداری کرنے والے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا کوئی قانون موجود نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی نہ ہونے سے نجی ہاوسنگ سکیمیں شہیوں سے طرح طرح کے فراڈ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا?ئین کے تحت شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔شہریوں کو جعلی ہاوسنگ سکیموں کے فراڈ سے بچانے کے لئے حکومت کوموثر قانون سازی کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو چار ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔(بخت گیر)