لاہور،ادارے ا ور ڈاکٹر سٹنٹ کا کاروبار کرنے والی فرموں کو مافیا قرار دینا اور انہیں ڈرانادھمکانا بند کریں ، کارڈیکس ڈیوائسزز امپورٹر ایسوسی ایشن کا مطالبہ

منگل 17 جنوری 2017 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) کارڈیکس ڈیوائسزز امپورٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی نے اپیل کی ہے کہ ادارے ا ور ڈاکٹر سٹنٹ کا کاروبار کرنے والی فرموں کو مافیا قرار دینا اور انہیں ڈرانادھمکانا بند کردیں۔ انہوں نے یہ اپیل لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ کارڈیک سٹنٹ کو مقامی طور پر تیار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ سٹنٹ بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے لیکن کارڈیکس ڈیوائسز انڈسٹری کے خلاف بلاوجہ پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں تیار شدہ سٹنٹ کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے لہذا اس حوالے سے مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد ادس ایشو کو بحث میں لایا جائے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :