کامونکے،جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محنت کش کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

مقتول کے اہل خانہ کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے وزیراعلی پنجاب سے اپیل

منگل 17 جنوری 2017 22:43

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محنت کش کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے‘مقتول سخی عباس کے اہل خانہ کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے وزیراعلی پنجاب سے اپیل‘تفصیلات کے مطابق نو احی علاقہ چھجوکی میں چند روز قبل محنت کش سخی عباس سکنہ ٹبہ محمدنگر کی تشدد زدہ نعش ملی تھی مقتول 3یوم قبل گھر سے ضروری کاروائی کے سلسلہ میں گیا مگر گھر واپس نہ آیا تو اسکے اہل خانہ نے پولیس کو محنت کش سخی عباس کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا بعد میں آٹھ جنوری کو ایمن آباد کے عاقہ سے سخی عباس کی تشدد زدہ نعش می بے رحم قاتوں نے نہایت بیدردی سے مقتول کی نعش کے ٹکڑے کر دئیے تھے مقتول کے بھائی صفدر حسین کی مدعیت میں تھانہ ایمن آباد پویس نے مقدمہ نمبر11/17نامزد ملزمان شیخ اکرم‘شیخ اشرف سکنہ المحبوب ہوٹل کیخلاف درج کر لیا گیاتاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکے مزمان کی عدم گرفتاری پرمقتول کے لواحقین واہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور بتایاکہ تین ماہ قبل مقتو ل کے والد اختر حسین کی بھی پراسرار طور پر موت ہوئی تھی جس کو ٹرین حادثہ قرار دیا گیا تھا مگر کسی بھی شخص نے اختر حسین کو ٹرین سے ٹکراتے ہوئے نہ دیکھا تھا جبکہ متوفی اختر حسین کا عرصہ دراز سے المحبوب ہوٹل کے مالکان سے کروڑوں کی جائیداد کا تنازعہ چ رہا تھا جو کہ متوفی اختر حسین کی موت سے 2یوم بعد عدالت نے اختر حسین کے نام ڈگری کر دیا تھا اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر مزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور مقتول کے والد کی موت کی بھی ازسرنو تحقیق کی جائی//

متعلقہ عنوان :