آ ٓیت اللہ حافظ ریاض نجفی کامولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر اظہارافسوس

مرحوم کی اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی تشکیل میں کردار ناقابل فراموش ہے،مولانا عبیداللہ خالد کے نام تعزیتی پیغام

منگل 17 جنوری 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے بزرگ عالم دین وفاق المدارس العربیہ مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی تشکیل میں کردار کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کے صاحبزادے مولانا عبیداللہ خالد کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مرحوم سلیم اللہ خان کے ساتھے ان کے اچھے مراسم رہے، اندرون اور بیرون ملک مختلف پروگرا موںمیں ان کے ساتھ شرکت کا موقع ملا۔ جس میں مرحوم کو صلح جو اور معتدل شخصیت پایا۔ان جیسے بزرگ مذہبی اور علمی محافل کی جان ہوتے ہیں۔ان کے شاگردوں کی اتنی بڑی تعداد مرحوم کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرے۔

متعلقہ عنوان :