ْآئندہ جمعہ کہ شہباز شریف کیخلاف سپیکر پنجاب اسمبلی کو رٹ پٹیشن جمع کروائیں گے ، اعجاز

احمد چوہدری

منگل 17 جنوری 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کے روز شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطا بق اختیارات کے نا جائز استعمال اور حلف کی خلاف ورز ی کر نے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو، رٹ پٹیشن جمع کروائیں گے ، پی ٹی آئی حکمران خاندان کی کرپشن کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اسمبلی کے اند ر اور با ہر بھر پور آواز اٹھائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت نیشنل ایکشن پلا ن میں رو ڑے اٹکا رہی ہے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے چھ سوالوں کا جواب نہیں دے رہی ، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات کو محدور کر نے کی سازشیں کر ر ہی ہے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سرے سے ہی عوامی مسائل حل کر نے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ چور حکمران کی کر پشن،غلط بیانی اور جھوٹ بو لنے کا پردہ چا ک ہو چکا ہے ، (ن) لیگ کے درباریوںاور مداریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،خواجہ سعد رفیق دو ہفتے گزرنے کے با وجودہ لو دھرں ٹرین حادثے کے شہداء کے وراثاء وکو نہ تو انصاف اور نہ ہی اعلان کردہ مالی مدد کا وعدہ پورا کر سکے ہیں، خواجہ سعد رفیق پانامہ چوروں کی کرپشن کو بچا نے میں لگے ہو ئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تمام ثبو ت اور ذرائع کے بلندو باگ دعوے کر نے والے نواز شریف سپریم کو رٹ میں ثبوت پیش نہیں کر سکے اور اب استثنٰی کے پیچھے چھپنے کی ناکام کو شش کر ر ہے ہیں ،جیسے جیسے پانامہ چوروں کی گرفت مضبوط ہو رہی تو ویسے ویسے ہی ان کے تنخواہ دار درباری بد زبا نی کر نے پر اتر آئیں ہیں ۔ قوم پانامہ کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہی ہے ۔