مریدکی: تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی

مزاحمت پر زخمی ہونے والا لاہور وارڈن پولیس کا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا

منگل 17 جنوری 2017 22:18

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والا لاہور وارڈن پولیس کا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چار روز قبل ڈیوٹی سے واپسی پر تھانہ صدر کے علاقہ راوی ریان کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لاہور وارڈن پولیس کے اہلکار امجد بٹ کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اورمعمولی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

امجد بٹ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ مو ت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دی ہے۔