سوات کے ترقی کے لئے جتنے کام میرے دور میں اُتنے کام نہ مجھ سے پہلے ہوئے اور نہ پھر کبھی کئے جاسکے، مظفر الملک عرف کاکی خان

ہم نے اپنے دور میں سوات کے ترقی کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے تھے جس پر آج تختیاںکوئی اور لگارہے ، سابق ایم این اے

منگل 17 جنوری 2017 22:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سابق ایم این اے او ر اے این پی کے سینئر راہنماے مظفرالملک عرف کاکی خان نے کہا ہے کہ سوات کے ترقی کے لئے جتنے کام میں نے اپنے دور میں کئے اُتنے کام نہ مجھ سے پہلے ہوئے اور نہ پھر کبھی کئے جاسکے ینگے ،ہم نے اپنے دور میں سوات کے ترقی کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے تھے جس پر آج تختیاںکوئی اور لگارہے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے سوات پریس کے دورے اور سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کیا اُنہوںنے کہا کہ ہم اس دھر تی میں پلے بڑے ہیں اور ہمار ا جینا مرنا اس مٹی کے لئے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ہم نے اپنا فرض بخوبی نبھایا اُنہوںنے کہا کہ ہم نے لنڈاکی سے تحصیل بریکوٹ ،تحصیل کبل ،مینگورہ اور دیگر مضافاتی علاقوںکو سوئی گیس کے نئے سپلائی لائن منظور کرائے اور اس کے لئے باقاعدہ فنڈز بھی جاری کئے اُنہوںنے کہا کہ میں نے اُس وقت کے وزیرا عظم پاکستان سے مینگورہ گرڈ اسٹیشن کے خصوصی طورپر دو ہیوی ٹرانسفارمر منظور کرائے جو کہ آج کل گرڈاسٹیشن میں نصب ہے اس کے علاوہ سوات میںکم وولٹیج کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھی مزید دوٹرانسفارمرز منظورکئے ہیں اُنہوںنے کہاکہ میں نے کبل اوربریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی نہ صرف منظوری دی تھی بلکہ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے لئے اراضی کے خریدنے کے لئے بھی فنڈز جاری کئے تھے جس پر اب تیز ی سے کام جاری ہے اُنہوںنے کہا کہ ہم نے جتنے بھی ترقی کام کئے وہ ہم نے اپنا فرض سمجھ کر کئے ہیںلیکن بدقسمتی سے اب اس پر افتتا ح کے تختیا ں کوئی اور لگاکر کریڈٹ لے رہے ہیں اُنہوںنے کہ ہم نے امینگورہ شہر ، نوے کلے ،شاہدرہ ،رنگ محلہ ،گمبت میرہ ،طاہرآباد ،یوسف آباد بنڑ ،فیض آباد اور شاہین آباد میں گیس کے سپلائی کے لائینں منظور کئے اور اس کے لئے باقاعدہ فنڈز بھی دیئے اُنہوںنے کہاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں اے این پی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا اور عوام کے خدمت ماضی کی طرح مسققبل میں بھی کرنے کا ارادہ کرونگا اُنہوںنے اس موقع پر سوات پریس کلب اور سوات یونین اف جرنلسٹس ،گورننگ باڈی کے نومنتخب کابینہ کو بھی مبارکباد دی اور سوات پریس کلب کے صحافیوںکے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :