کوئٹہ ، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے کارروائی ملزم گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سریاب سرکل نصیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سریاب نوید عالم کی قیادت میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون عجب خان کاکڑ اے ایس آئی امان اللہ سلیمانخیل اور محرر محمد عمران خلجی نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹائون اور محلقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد یاسر کو گرفتارکرکے اسکے خلاف کارروائی شروع کردی مزید کارروائی سیٹلائٹ ٹائون پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :