روس اور چین عالمی امن کیلئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں ،دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو اہمیت دیتے ہیں،روسی وزیر خارجہ کی پریس بریفنگ

منگل 17 جنوری 2017 22:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) روس نے کہا ہے کہ چین اور روس تاریخی طور پر اپنے بہترین تعلقات کیساتھ عالمی امن قائم کرنے کیلئے اہم کردارادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن واستحکام کے قیام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے ، باہمی اسٹریٹجک شراکت داری اور تفصیلی تعاون کیساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر کام کر رہے ہیں ،گزشتہ سال روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے دورہ چین میں دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون سے لیکر عالمی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت بین الاقوامی معاملات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی معاملہ کے حوالے سے متعلقہ فریقین کے مابین مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خطہ کسی بھی قسم کے خطرے کا مرکز نہ بنے ۔دونوں ممالک شام ،عراق ، لیبیا اوریمن کے معاملہ پر بھی مشترکہ موقف رکھتے ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین بہترین رابطہ سازی ظاہر ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :