ہمیں ترقیاتی کاموںسے روکنے کیلئے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،اس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی تمام ترمخالفت کے باوجود چوکیرہ کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنا کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا ہے، این اے 65 میں تعمیر و ترقی کا سفر کبھی نہیں رُکے گا،2018ء تک حلقہ کا ماڈل بنا کر دم لیں گے

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھاکا چوکیرہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 17 جنوری 2017 22:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ ہمیں ترقیاتی کاموںسے روکنے کیلئے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈے استعال کررہی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی تمام ترمخالفت کے باوجود چوکیرہ کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنا کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا ہے این اے 65 میں تعمیر و ترقی کا سفر کبھی نہیں رُکے گا2018ء تک حلقہ کا ماڈل بنا کر دم لیں گے ۔

وہ گزشتہ روز یہاں چوکیرہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ادبی عظیم الشان جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ ق لیگ کے ایم پی اے نے چوکیرہ کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی میں روڑے اٹکا کر ثابت کر دیا کہ انہیں عوامی مسائل کے بجائے اپنی سیاست عزیز ہے آئندہ انتخابات میں عوام ان مفاد پرستوں کا دھرن تختہ کر دیںگے چوکیرہ کو سوئی گیس کی فراہمی یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو 1کروڑ 80لاکھ روپے کی گرانٹ سے پورا کر دیا ہے انشاء اللہ نواحی بستیوں کو بھی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کو حکومتی کھاتے میں ڈالنا دھرنا خان کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے عمران خان خود وار ان کے ساتھی کرپشن کنگ ہیں عوام کے سامنے وہ بوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں حکومت سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوگی اس موقع پر یوسی چیئرمین میاں خان محمدکلیار، میاں عمر خالد کلیار، حاجی منصب دار کلیار، میاں محسن کلیار، راجہ مجاہد ،حاجی گل محمد کلیار، قاسم کلیار کونسلر، چوہدری خالد مسعودرانجھا، چوہدری محسن نوار رانجھا، چوہدری قاسم وڑائچ، ذوالفقار احمد مارتھ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :