پارلیمانی قائدین کا فوجی عدالتوں کے معاملے پر اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا ، اجلاس کے دوران نماز کا وقفہ ، مولانا فضل الرحمن کی امامت میں نمازمغرب ادا ،سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے چیمبر میں جا کر نماز ادا کی

منگل 17 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پارلیمانی قائدین کا فوجی عدالتوں کے معاملے پر منگل کو اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا ، اجلاس کے دوران نماز مغرب کے لئے وقفہ کیاگیا اور آئینی کمیٹی روم میں چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی تاہم اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے چیمبر میں جا کر نماز ادا کی ۔

(جاری ہے)

آئینی روم میں جس وقت مولانا فضل الرحمن کی امامت میں نماز مغرب ادا کی جارہی تھی سیکیورٹی سٹاف نے کمیٹی روم کے باہر موجود افراد کو اس با جماعت نماز میں شرکت سے روک دیا ۔ مولانا فضل الرحمن کی امامت میں صرف پارلیمانی رہنمائوں نے نماز ادا کی ۔ …(م د +ا ع)