پولیو ٹیمیں محنت ، لگن اور ذمہ داری سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

منگل 17 جنوری 2017 21:36

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت , لگن اور ذمہ داری سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ انہو ںنے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف کا حصول ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہو ںنے ضلع راولپنڈی میں جاری سہہ روزہ پولیو مہم کے دوسرے دن اپنے دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جاری دیں۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طلعت محمود دگوندل نے کہا کہ راولپنڈی کو پولیو فری بنانے کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے خصوصا کم عمر بچوں کے والدین کے لیئے ضروری ہے کہ وہ تمام ابہام کو اپنے ذہنوں سے جھٹک کر اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہو ںنے کہا کہ والدین کی معمولی سے غفلت عمر بھر کی معذوری بن جاتی ہے ․ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار نے اس موقع پر بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 811833 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پہلے روز 2,70,000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر کی تمام یونین کونسلوں میں 396 انچارج اور 1950 موبائل پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور راولپنڈی کو پولیو فری بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :