کراچی، مولاناسمیع الحق اور دیگر رہنمائوں کی مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر انکے صاحبزدگان سے اظہار تعزیت

مولانا کی رحلت پر ہر طبقہء زندگی سے تعلق رکھنے والے سوگوار ہیں،دعاہے اللہ تعالیٰ ان کے تمام چاہنے والوں کو صبر جمیل عطافرمائے، مولانا سمیع الحق

منگل 17 جنوری 2017 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق، جنرل سیکریٹری مولاناعبدالرئوف فاروقی، مولانایوسف شاہ، مولاناحامدالحق، صوبائی امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی،پیر لیاقت علی شاہ،مفتی حماداللہ مدنی، مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی،مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مفتی ظل الرحمان، قاری سیف الرحمان، انجینئر سلمان احمدعلی، حافظ اسامہ احمدعلی، صاحبزادہ احمدالرحمان نقشبندی، قاری عبدالحئی شیخ، عبدالستاربلوچ، غلام صمدانی گجر ،الحاج عبدالعزیزصدیقی ودیگر نے ممتازومعروف عالم ،اتحادتنظیمات مدارس اور وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولاناسلیم اللہ خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان مولاناعادل خان،مولاناعبیداللہ خان ودیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں مولاناسلیم اللہ خان کی تاریخی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی رحلت پر ہر طبقہء زندگی سے تعلق رکھنے والے سوگوار ہیں،دعاہے اللہ تعالیٰ ان کے تمام چاہنے والوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔ مولاناسلیم اللہ خان مرحوم کی اتحاد بین المسلمین سمیت علمی، دینی، فقہی، حدیثی، تصنیفی اور اصلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،انہوںنے اسلام دینی مدارس کے خلاف ہر دور میںلادینی قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ کی ترقی میں ان کا کردار ہمیشہ یادگار رہے گا۔انہوں نے ہمیشہ قرآن وحدیث کو فروغ دیااور ان کے شاگرد آج دنیابھر میں دین اسلام پھیلانے کے لئے مصروف عمل ہیں،مولاناسلیم اللہ خان کے انتقال سے عالم اسلام ایک حق گو عالم دین سے محروم ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم مولاناسلیم اللہ خان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :