سجاول: پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

1لاکھ42ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے، ای پی آئی

منگل 17 جنوری 2017 21:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سجاول میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی ، ای پی آئی ذرائع کے مطابق ضلع سجاول میں انسداد پولیو مہم کے دوران1لاکھ42ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے جبکہ دوروز میں 1 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ،علاوہ ازیں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈبلیوایچ او کے ساتھ مقامی انتظامیہ اور پولیس اہلکاربھی پولیو ورکرس کی معاونت میں مصروف ہیں ،انسداد پولیو مہم کے دوران ہرعلاقے میں مقامی شخصیات اور معززین سے رابطہ بھی کیاگیاہے ،فی الحال کہیں سے بھی پولیوکے قطرے پلانے سے انکار کی رپورٹ نہیں آئی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :