فیصل آباد پولیس کی کارروائی ،6 منشیات فروش گرفتار،7کلوگرام سے زائد چرس برآمد

منگل 17 جنوری 2017 21:32

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) فیصل آباد پولیس نے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 7کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی، تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے مختلف چھاپوں میںملزمان عاطف،افتخار،عرفان اورفرخ اعجاز کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4.625کلوگرام چرس برآمد کرلی،اسی طرح تھانہ ٹھیکری والا نے ریڈ کے دوران ملزم کاشف کوگرفتار کر کے اس سی1155گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ نے چھاپہ مار کر ملزم احمد علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1450گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :