ریجن بھر میں پولیس کے تمام شعبوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ،آر پی او فیصل آباد

منگل 17 جنوری 2017 21:32

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد محمد بلال صدیق کمیانہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایات کی روشنی میں CPOفیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پولیس کے تمام شعبوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائیں،انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ(پی ایس آر ایم )کے فوکل پرسنز اور متعلقہ عملہ تھانہ جات میں روزنامچہ اور ایف آئی آر کو یکم مارچ تک مکمل طور پر آن لائن کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں جبکہ محرران فرنٹ ڈیسک کے عملہ کی ایک ماہ تک معاونت کریں اور جرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ کی درستگی کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائسز کا طریقہ کار استعمال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان اور ڈی پی اوز تمام شعبہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مثبت کوشش کریں تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :