Live Updates

سیالکوٹ، نواز شریف حکومت کاروبار اورسیاست نوٹ بنانے کیلئے کرتے ہیں ، عمر ڈار

ْوزیر اعظم نے استثنیٰ مانگ کر اپنے بیان کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف

منگل 17 جنوری 2017 21:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کاروبار اورسیاست نوٹ بنانے کیلئے کرتے ہیں ،وزیر اعظم نے سپریم کورٹ سے استثنیٰ ٰ مانگ کر اپنے بیان کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بات سچ ثابت ہوئی کہ اس پارلیمنٹ کا عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جبکہ تحریک انصاف کے 127دن کے دھرنے کے دوران حکومت اور حکومتی حمایت یافتہ جماعتیںوارکان اُسی پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ اور 18کروڑ عوام کی ماں کہتے تھے آج کس منہ سے وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ میں تقریر کو سیاسی بیان کہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے جناح ہائوس میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینز سے ملاقات میں کیا،عمر ڈار کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان پالیمنٹ کے فورم پر بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیںاور پارلیمنٹ کے باہر بھی جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جھوٹ قوم کے سامنے آچکا ہے وزیراعظم پاکستان نے اپنے ساتھ ساتھ اس پارلیمنٹ کو بھی بے توقیر کردیا ہے اور عوام کو بھی پتا چل گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم اور حکومتی وزیر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں اور ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے کھل کر آچکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات