محکمہ تعلیم کی نااہلی سبی میں بارش کے باعث گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گلو شہر جدید کی آر سی سی چھت گر پڑی

منگل 17 جنوری 2017 21:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) محکمہ تعلیم کی نااہلی سبی کے سینکڑوں اسکول خستہ حالی کا شکار گزشتہ دو روز سے جاری ہلکی بارش کے باعث گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گلو شہر جدید کی آر سی سی چھت خستہ حالت کا شکار دوران تعلیم بچوں پر گر پڑی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ضلعی انتظامیہ کی اساتذہ و بچوں کو حسب روایت تسلیاں دے کر رفوچکرہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق محکمہ تعلیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ضلع بھر کے سینکڑوں اسکول خستہ حالت کا شکار ہیں ایک جانب بچوں کیلئے باتھ روم تک میسر نہیں دوسری جانب چھتوں کی خستہ حالت کے باعث کسی بھی کوئی سانحہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے گزشتہ دوروز سے جاری بارشوں کے باعث گورنمنٹ گرلز مڈ ل اسکول گلو شہر کی چھت تدریسی عمل کے دوران بچوں پر آگری جس کے باعث طالبات چیختی ہوئی باہر نکل گئیں طالبات کے مطابق ٹیچرز ہمیں پڑھا رہی تھیں کہ اچانک آر سی سی چھت کا پلستر جس میں بھاری بھرکم پتھر بھی شامل تھے جو ہمارے اوپر بارش کی مانند برسنے لگے زخمی ہونے کے خوف سے ہم سب کمرے سے چیختے چلاتے باہر نکلے اسکول کی چھت گرنے کی خبر گلو شہر جدید و گردونواح میں پہنچی تو ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ تعلیم کے افیسران اسکول معائنے کیلئے پہنچے اور حسب روایت بروقت کاروائی کی بجائے تعمیر و مرمت کیلئے طفل تسلیاں دے کر رفو چکر ہوگئے اس موقع پر اسکول کی ٹیچرز کا کہنا تھا اسکول کی خستہ حالت کی کئی بار محکمہ تعلیم کے افیسران کو دی مگر اسکولوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں جس کے باعث اسکولوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے واضح رہے کہ محکمہ ایجوکیشن سبی کی جانب سے اسکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے کسی قسم کے کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں ملتے جبکہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کیلئے باتھ روم تک میسر نہیں اور کئی اسکولوں میں تو پینے کے پانی ،بجلی ، چار دیواری ، اور کمرہ جماعت سمیت فرنیچر تک میسر نہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلانات کے باوجود سبی کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب تک فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث بچوں کی درس و تدریس میں خلل پیدا ہورہا ہے واضح رہے کہ سبی میں کئی سرکاری دفاتر ایسے ہیں جو خستہ حالت کے باعث کسی بھی سانحہ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں صوبائی حکومت محکمہ تعلیم ترجیحی بنیادوں پر خستہ حال اسکولوں اور عمارتوں کا سروے کرواکر ان کی تعمیر و مرمت کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :