حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکہ کو فوری خط ارسال کرے،حافظ نعیم الرحمن
اگر حکومت 19جنوری سے قبل باضابطہ رابطہ کرے تو قوم کی بیٹی کی رہائی ممکن ہوسکتی ہے ،خواتین کے مظاہرے سے خطاب
منگل 17 جنوری 2017 21:16
(جاری ہے)
مظاہرے سے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ اور جماعت اسلامی پاکستان کی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری راشد قریشی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر کے علاوہ ناظمہ صوبٴہ سندھ عطیہ نثار اور ناظمٴہ کراچی فرحانہ اورنگزیب اور دیگر ذمہ داران موجود تھیں ۔
مظاہرے میں شریک خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور حکومت پاکستان سے اپنا مثبت اور فوری کردار ادا کرنے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ افسوس کہ 14سال کے طویل عرصے میں کسی حکومت نے قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ اور باضابطہ کوشش نہیں کی ۔حکمران طبقہ امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کوئی ایسی بات نہیں کہتا اور کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاتا جس سے امریکہ ناراض ہوجائے ۔حکمران امریکہ اور بھارت سے دوستی کر کے چاہتے ہیں کہ ان کی جان چھوٹ جائے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ عزت، حمیت اور قومی غیرت کی علامت ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی کی تحفظ کے لیے قطری شہزادے سے خط لکھوالیتے ہیں لیکن قوم کی بیٹی عافیہ کے لیے اپنے سکریٹری سے خط نہیں لکھواسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے اپنا کردار اداکریں ۔ایک فوجی حکمران جنرل مشرف کے دور میں ہی ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین وزیر اعظم نواز شریف کو غیرت دلانے کے لیے یہاں جمع ہوئی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لیے خط ارسال کردیں ۔ڈاکٹر فوزیہ نے حکومت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دو دن رہ گئے ہیں وزیر اعظم پاکستان امریکی حکومت کو فوری خط ارسال کرکے اپنا قومی فریضہ انجام دیں ۔آج یہ مائیں اور بہنیں اپنی چار دیواری اور عزت کو قائم رکھنے کے لیے یہاں جمع ہیں ، 14سال کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن ایک دفعہ بھی حکومت پاکستان نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو قوم کا مسئلہ سمجھتے ہوئے ہمارے ساتھ ساتھ رہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں ، سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن سے اپیل ہے کہ وہ اس موقع پر عافیہ کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ صدر اوباما نے اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل 1300 قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا ہے رہائی کے لیے قیدیوں کی لسٹ میںڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے ۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی حکومت پاکستان کی طرف سے صرف ایک خط کی مرہون منت ہے اور اس کے لیے اب چند گھنٹے باقی ہیں انہوں نے کہا اگر حکومت پاکستان نے اگر یہ موقع ضائع کر دیا تو قوم کبھی نواز شریف کو معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی اللہ کی پکڑ سے کوئی انہیں بچا سکے گا انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے قوم کی بیٹی کی رہائی کے لیے امریکی حکومت کوباقاعدہ درخواست دے اور خدارا عافیہ کی رہائی کی اس سنہری اور تاریخی موقع کو ضائع نہ کرے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.