پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر ایکشن ڈاکو گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 21:16

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر4اسلام پورہ نے پولیس ایمرجنسی15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنزلاہورڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے پٹرولنگ کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی ہیںایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ کو ایسے سماج دشمن عناصر و سٹریٹ کریمینلز کے خلاف بھرپوراقدامات کرنے کاحکم دیا ہے جس میں انہوں نے سپروائزری آفیسرز و سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس ایمرجنسی 15کی کال پرفوری ایکشن لیں اور کم سے کم وقت میںاپنا ریسپانس دیںاور سیکٹر انچارجز بالخصوص اپنی ڈولفن ٹیموں و پیرو کی گاڑیوں کے ساتھ باہمی رابطے میں رہیںتاکہ سٹریٹ کریمینلز کی سرکوبی کی جا سکے انہیں ہدایات پر عمل پیرا ہو تے ہوئے ڈولفن سکواڈاسلام پورہ نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے والے ڈاکوکا تعاقب کیااوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیاجس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ملزم کا نام شاہ زیب ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار ملزم کو مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ریسپانس دینے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال و املاک کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :