اقبال ٹائون پولیس کے کارروائی شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پانچوںملزمان گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پانچوں ملزمان کو چند گھنٹوں بعد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر دکھایا گیا کہ تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ ہورہی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو فوری طور پر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون عادل میمن ، قائم مقا م ڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل رانا اشفاق اور ایس ایچ او نواں کوٹ محمد صدیق کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعدویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

گرفتارملزمان میںسفیان، ہنی، وقاص ،عمار اور صغیر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں 5پسٹلز ، 02رائفلیںاور گولیاں شامل ہیںبرآمد کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر میں اسلحہ کی نمائش اور کسی بھی موقع پر ہوائی فائرنگ کی بالکل اجازت نہیں دیں گے اور جو کوئی بھی خلاف قانون کام کرے گا اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :