صحت مند معاشرہ ایک کامیاب قوم کی تشکیل کیلئے لازم جزہے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے پاک صحت مندانہ ماحول کی فراہمی میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے، چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض

منگل 17 جنوری 2017 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ صحت مند معاشرہ ایک کامیاب قوم کی تشکیل کیلئے لازم جزہے بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے پاک صحت مندانہ ماحول کی فراہمی میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے بلدیہ عظمی کراچی اور بلدیہ جنوبی کی جانب سے ایک مربوط پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ سائوتھ کے تمام علاقوں میں مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے باعث ڈینگی،ملیریا،و دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی افزائش کی روک تھام کیلئے مرحلہ وار اسپرے تسلسل کے ساتھ کیاجارہاہے جس کے باعث مچھروں و دیگر حشرات الارض کی افزائش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفترمیں جراثیم کش اسپرے مہم کے نئے مرحلے کے آغازکے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید، محمود ہاشم، ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد ناصرودیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہاکہ کہ بظاہر چھوٹے چھوٹے دکھائی دینے والے حشرات انسانی جسم میں داخل ہوکر بڑی موذی بیماریوںکا سبب بنتے ہیں عوام کو ان حشرات سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل فیومیگیشن مہم چلا ئی جا رہی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام بھی اس مہم میں انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور کچرا مقررہ کوڑے دانوں میں ڈالیںگھروں، گلیوں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کیونکہ ایسے پانی میں ڈینگی اور ہیمر جک فیور کا باعث بننے والے مچھروں کی افزائش نسل ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کی جانب سے عوامی صحت وصفائی اورفلاح و ترقی کے منصوبہ جات کی کامیابی کا دارومدار عوامی تعاون کے بغیرممکن نہیںلہذا عوام اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی وبائی امراض سے بچانے میںاپنابھرپورکرداراداکریں چیئرمین ملک محمد فیاض نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام میں ڈینگی فیورکے مضمرات اور ان سے بچائوکے مختلف طریقوں سے آگاہی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں،جبکہ ڈی ایم سی سائوتھ میں مختلف مقامات پر اس سلسلے میںبینرز بھی آویزاں کئے جائیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بلدیہ جنوبی کی کوئی گلی محلہ اور مارکیٹ ایریا اسپرے سے محروم نہ رہ جائے گنجان آبادعلاقوں اور تنگ گلیوں،مارکیٹوں اورفلیٹ ایریازمیں جہاں گاڑیاں نہ جاسکیں وہاں چھوٹی اسپرے گنوں کی مددسے اسپرے کرکے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنارکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :