عدالت عالیہ سندھ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر صوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت ،ڈی آئی جی سندھ ودیگر کو 2 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا

منگل 17 جنوری 2017 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوںں پر صوبائی سیکریٹری داخلہ سمیت ،ڈی آئی جی سندھ ودیگر کو 2 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ،منگل کو درخواستوں کی سماعت کے موقع پر عدالت نے مدعا عالیان کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا جائے،درخواست گزاروں کے مطابق ایوب ،ذوالفقار وغیرہ کو لانڈھی کے مختلف علاقوں سے رینجرز نے حراست میں لیا تھا،جس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ انہیں کہا رکھا گیا ہے ،درخواست گزاروں کے مطابق لاپتہ افراد کے خلاف مقدمات ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :