ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کی طرف سے ہائیکورٹ بنوں بینچ کے اعزازمیں ظہرانہ

منگل 17 جنوری 2017 21:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ کے جسٹس نثار حسین سبکدوش ہو رہے ہیں، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک، تخت نصرتی بار ایسوسی ایشن ، بانڈہ دائود شاہ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ کورٹس کرک میں کیا گیا، تقریب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت میں منعقد ہوا، تقریب میں جسٹس نثار حسین، جسٹس لعل جان خٹک، سیشن جج کرک نصر اللہ خان گنڈا پور، ایڈیشنل سیشن جج بانڈہ قیصر رحیم مروت، ایڈیشنل سیشن جج تخت نصرتی ، ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان وزیر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکرک میاں نصیب جان ، معزز سول ججز صاحبان بنوں بار ایسوسی ایشن کے کابینہ اور اراکین بار ، سینئر وکلاء مالک الرحمن ایڈوکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری وسیع اللہ خان ایڈوکیٹ، میر زلی خان ایڈوکیٹ، سمیت معزز وکلاء نے شرکت کی، اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری کفایت اللہ ایڈوکیٹ نے سر انجام دیے، تلاوت کلام پاک حافظ سیراج السلام ایڈوکیٹ نے پیش کیا، اس موقع پر ملک اختر نواز ایڈوکیٹ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے، جسٹس نثار حسین نے بھر پور عزت آفزائی پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہاکہ بار اور بنچ کے خوشگوار تعلقات عوام تک انصاف کی رسائی کے لیے ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور بار مشترکہ طور پر انصاف کی جلد فراہمی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے عوام کو انصاف کی توقعات وابستہ ہوتی ہیں، اس موقع پر ہارون الرشید ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :