سندھ کے شہری پولیو مہم کو کامیاب بنائیں،قائم مقام گورنر سندھ کی اپیل

منگل 17 جنوری 2017 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے صوبہ کے تمام شہریوں پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے کوششیں ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تما م والدین اپنے پانچ برس کے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،کیونکہ ان کے ذریعہ بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی گذارسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند معاشرہ کی ضمانت بھی ہیں بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے والدین قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :