لاہور کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر نہ ہوسکی

سروسز ہسپتال کے سامنے فٹ پاتھ پر پڑی مریضہ مسیحاں کی منتطر، سروسز ہسپتال کے نام نہاد مسیحاں کا علاج کرنے سے انکار

منگل 17 جنوری 2017 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہور کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر نہ ہوسکی ، سروسز ہسپتال کے سامنے فٹ پاتھ پر پڑی مریضہ مسیحاں کی منتطر، سروسز ہسپتال کے نام نہاد مسیحاں کا علاج کرنے سے انکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر 33 سالہ شبنم علاج کیلئے ڈاکٹرز کی راہ تکنے لگی‘ 33 سالہ شبنم لاہور کی کچی آباد کی رہائشی ہے اور فٹ پاتھ پر علاج کیلئے بھیک مانگ رہی ہے تین ماہ قبل خاتون کا سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آپریشن کیا گیا تھا آپریشن ٹھیک نہ ہونے پر دوبارہ آپریشن کیا گیا اور حالت بہتر نہ ہونے پر ہسپتال سے کچھ روز قبل ڈسچار ج کردیا گیا تھا آج شبنم کو طبعیت ٹھیک نہ ہونے اور سانس لینے میں دشورای کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بیڈ نہ ہونے اور میڈیکل رپورٹ نہ ہونے کا بہانہ کرکے ہسپتال میں داخل نہیں کیاحکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن آج بھی غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے دوسری جانب سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بیڈ نہیں ہے مریضہ کو کہاں پر علاج فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :