لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

منگل 17 جنوری 2017 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرم عبدالقیوم کے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ، فل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ مجرم عبدالقیوم کے ڈیتھ وارنٹ پر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے دستخط کیے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ 4فروری 2016میں مجرم عبدالقیوم کی سزائے موت پر عملدرآمد کی توثیق ہوئی تھی ۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ملتان پر حملہ کرنے والا یہ مجرم ساہیوال جیل میں قید ہے۔

متعلقہ عنوان :