وفاقی وزیرداخلہ کا راولپنڈی کی تین اہم شاہراہوں کی ناقص تعمیر کا سخت نوٹس ، کمشنر کو تحقیقات کرنے کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے روالپنڈی کی تین اہم شاہراہوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایئرپورٹ روڈ،اڈیالہ روڈ اور ہائیکورٹ روڈ کی ناقص تعمیر کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ نے کمشنر راولپنڈی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر راولپنڈی اکیس دن میں تحقیقات مکمل کریں۔چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی کہ ایف آئی اے ناقص تعمیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :