Live Updates

سینیٹ اجلاس ، پیپلزپارٹی،تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کی قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی اجازت ناموں پر بحث کیلئے پیش تحریک التوا ء مسترد

منگل 17 جنوری 2017 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) سینیٹ میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،ایم کیو ایم،اے این پی اور بی این پی مینگل کی جانب سے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی اجازت ناموں پر بحث کیلئے پیش کیے گئی تحریک التوا مسترد کردی گئی۔منگل کو سینیٹ اجلاس میںپیپلزپارٹی،تحریک انصاف،ایم کیو ایم،اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز کی جانب سے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی اجازت ناموں پر بحث کیلئے تحریک التوا پیش کی گئی،تحریک التوا پیش کرتے ہوئے سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے کہاکہ قطری شہزادوں کو تلور کا شکار کرنے کیلئے کیے گئے خصوصی اجازت ناموں،شہزادوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تعینات کیے گئے نمائندوں کا مقامی لوگوں کی زمین پر غیر قانونی قبضے اوران کی فصلوں کو نقصان پہنچانے اور اس قیمتی اور نایاب پرندے کا شکار زیربحث لایاجائے۔

(جاری ہے)

جس پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اسی معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلائونوٹس بھی جمع کروا رکھا ہے جو کہ آئندہ اجلاسوں میں ایجنڈے پر آئے گا،ایک وقت میں ایک ہی معاملے پر دونوٹسز نہیں جاری ہوسکتے،اس لیے توجہ دلائونوٹس پر متعلقہ وزیر اس معاملے پر جواب دیں گے۔…(خ م+رڈ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات